۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رنو

حوزه/ دور حاضر میں دنیائے اسلام کو اللہ اکبر کے نعرے کے ذریعہ اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا ہنر ایران نے دیا ہے، شہید جنرل قاسم سلیمانی نے خدا کی عبادت و اطاعت سے سوپر پاور کی قلعی کھول دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولانا سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے زیر صدارت موضع محمد پور رنو جونپور ہند میں مسجد ولی عصر کا افتتاح اور مختصر جشن امام سجاد علیہ السلام منعقد ہوا جسکے بعد نماز ظھرین آیة اللہ مھدی مھدوی پور دامت برکاتہ نمائندہ ھند رھبر انقلاب ایران آیة اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا تہذیب الحسن نے کہا کہ مسجد کی تعمیر وہی لوگ کرتے یا کراتے ہیں جنکو آخرت پر یقین ہوتا ہے مسجد میں حاضری سے انسان کی ترقی ہوتی ہے خدا کا عبادگزار بنده  کبھی کسی بڑی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتاخدا کے نام میں بڑی طاقت ہے اس نام سے سوپر پاور طاقتیں تک لرزتی ہیں پھر امریکہ اور اسکے شیطانی صدر کی کیا بساط ہے دور حاضر میں اللہ اکبر کے نعرے کے ذریعہ اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا ہنر دنیائے اسلام کو ایران نے دیا ہے۔

مولانا کاظم نے خدا کے گھر کو وحدت کا مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسجد کو صرف نماز تک محدود کردیا ہے جبکہ مسجد میں نماز کے ساتھ ساتھ ہی ہر اس عمل کی شروعات ہونی چاہیئے کہ جسکا حکم خدا نے دیا ہے۔

نمائندۂ رہبری نے کہا کہ امریکہ ساری دنیا میں ذلیل ہورہا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ خدا کے عبادت گزار بندوں سے ٹکرا گیا جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ سپر طاقت کا راز زمانے پر اجاگر ہوگیا اور امریکہ کے زور کی قلعی کھل گئی،شہید قاسم سلیمانی نے اپنے عمل سے اللہ والوں کی طاقت کا نمونہ پیش کیا ہے، مسلمان قوم کا نام بھی عمل کا نام ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا حیدر مہدی بستوی نے انجام دیا اور اس نو تعمیر مسجد کے افتتاح کی مبارک گھڑی کے گواه شہر و اطراف کے معزز علماء کرام بنے اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ مولانا دلشاد خان نے ادا کیا، مولانا محمد باقر رضا خان آصف رنوی کے توسط سے موصل خبر کے مطابق مولانا سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور مولانا ڈاکٹر سید کاظم مھدی عروج جونپوری حجج الاسلام مولانا سید تقی رضا دھلی مولانا غلام باقرخان مولانا سید تھذیب الحسن مولانا رضا عباس خان مولانا سیدآصف عباس مولاناسید احمد عباس مولانا مرغوب عالم مولانا وصی حیدر مولانا ظفر حسن خان مولانا سید دلشاد حسین عابدی مولانا دلشاد حسین خان نمائندہ نجفی ہاوس ممبئ مولانا سیدشاذان زیدی مولانا محمد محسن مولانا عارف رنوی مولانا کاظم خان ضمیر بھوپت پوری اختر اعجاز جلالپوری صاحبان نے خاص طور پر شرکت کی اسکے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین کرام نے شرکت کی آخر میں ماسٹر حیدر عباس ماسٹر انور عباس نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .